18 جون، 2016، 2:26 AM

سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی / چھوٹے اور بڑے شیطان میں باہمی تعاون جاری

سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی / چھوٹے اور بڑے شیطان میں باہمی تعاون جاری

سعودی عرب کے نائب ولیعہد اور وزیر دفاع نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے اور دونوں ممالک ملکر خطے میں جاری چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے نائب ولیعہد اور وزیر دفاع نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے اور دونوں ممالک ملکر خطے میں جاری چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع محمد بن سلمان نے پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم خطے میں روایتی اور داعش جیسے خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے ،یمن کی صورت حال اور ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے مقابلے کے لیے تعاون بڑھانے اور اسپیشل آپریشن فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ آج بہت ہی حساس وقت میں ایک ایسے ملک میں ہیں جو سعودی مملکت کا اتحادی ہے،خطے میں ہمیں بہت سے خطرات درپیش ہیں۔
 خواہ یہ بعض ممالک میں عدم استحکام ہے یا بعض ممالک کے داخلی امور میں مداخلت یا دہشت گردی ہے۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو خطے میں بڑے شیطان امریکہ کا اہم اتحادی اور چھوٹے شیطان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو خظے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ فراہم کررہا ہے اور اسلام و مسلمین کے کے لئے خطرات پیدا کررہا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اللہ تعالی چھوٹے اور بڑے شیاطین کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادےگا۔

News ID 1864820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha